Alamat(Symptoms): Anxiety, Depression, Nafsiyati Bimari | Ilaj

Zehni Dabao(ڈپریشن) - Depression, Anxiety, Psycho patient ki alamat(Symptoms) - Nafsiyati bimari ka ilaj

Alamat(Symptoms): Anxiety, Depression, Nafsiyati Bimari | Ilaj

انسان کی ذہنی صحت ،اثرات اور اس کے علاج پر مختصر اور پراثر معلومات

 انسان کی ذہنی صحت کیا ہے؟

انسان کے ذہنی صحت میں جذبات ،نفسیات اورمعاشرتی بہبود شامل ہیں۔ ذہنی بیماریاں آج کل بہت عام ہیں جیسا کہ  ذہنی دباؤ،  نفسیاتی مریض، ذہنی مریض، ڈپریشن وغیرہ-  ایک حد تک تو یہ ٹھیک ہے پر اگر ان کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو یہ بہت بری شکل اختیار کر جاتی ہیں۔

معمولی طور پر زیادہ تر لوگوں کا سوال نفسیاتی مرض ، ذہنی مرض ، اور ڈپریشن کے مطلق ہوتا ہے مسلاً نفسیاتی مریض کا علاج کیا ہے؟ نفسیاتی ہونے کی نشانیاں کیا ہیں؟ ذہنی مریض کا علاج کیسے کیا جاۓ؟ ڈپریشن کی علامت کیا ہے؟  بنیادی طور پر ان تمام سوالات کا تعلق ذہنی صحت کی ساتھ منسلق ہے کیوں کے بظاہر انسان دیکھنے کی حد تک تندرست، صحت مند،اور بلکل ٹھیک معلوم ہو سکتا ہے مگر اس کی شحصیت کا دارومدار ذہنی صحت کے ساتھ وابستہ ہوتا ہے۔ ذہنی صحت زندگی کے ہر لمحے میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔

ذہنی صحت سے متعلق بیماروں کی چار بنیادی اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔

.1

اضطراب کی بیماری

.2

خوف و ہراس

.3

جنونی عارضہ

.4

فوبیا

Depression ka ilaj - psycho patient symptoms - alamat

 .1

اضطراب کی بیماری۔

پریشانی یا غضب کے نتیجے میں آرام کرنے سے قاصر رہنا اضطراب کہلاتا ہے۔ اضطراب کی بیماری ذہنی صحت کی ایسی حالت ہے جس میں انسان ہر وقت بیچین یا پریشانی میں مبتلا رہتا ہے۔

Nafsiyati bimari ki alamat-mareez ka ilaj-nafsiyati nishaniyan

 .2

خوف و ہراس۔

خوف ایسی ذہنی حالت ہے جس میں آپ ڈرے ہوئے اور گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں حتیٰ کہ ارد گرد کوئی خطرہ نہ ہو۔ ایک ریسرچ کے مطابق پتہ لگایا گیا ہے کہ امریکہ میں کم از کم 10نوجوان ہر سال خوف و ہراس کا شکار ہوتے ہیں۔

Anxiety ka ilaj

 .3

جنونی عارضہ۔

جنونی عارضہ ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی خیالات احساسات کو اپنے ارد گرد بار بار کار فرما ہو تا ہوا محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔

Zehni dabao

 .4 

فوبیا۔

فوبیا ایک قسم کی بے چینی کی بیماری ہے جس کی وضاحت کسی چیز یا صورتحال کے مستقل اور ضرورت سے زیادہ خوف سے ہوتی ہے۔ فوبیا عام طور پر خوف کے تیزی سے آغاز کے نتیجے میں ہوتا ہے اور چھ ماہ سے زائد عرصے تک موجود رہتا ہے۔  فوبیا ایسی ذہنی حالت کا نام ہے جس میں بے چینی کی ایسی حالت ہوتی ہے کہ ایک فرد کی صورتحال کسی زندہ مخلوق، جگہ یا کسی چیز کے بارے میں انتہائی غیر معقول خوف کا تجربہ کرنے کے طور پر ہو۔

 

انسان کی ذہنی صحت پر اثرات ۔ ڈپریشن کی علامات (نشانیاں) | ذہنی مریض کی علامات (نشانیاں)  | نفسیاتی ہونے کی علامات (نشانیاں)

← 

 کچھ اچھا نہ محسوس ہونا۔

← 

تھکاوٹ محسوس ہونا اور کچھ کرنے کو جی نہ چاہنا۔

← 

انتہائی حد تک پریشانی یا خوف محسوس ہونا۔

← 

وقت کے ساتھ ساتھ موڈ کا بدلنا۔

← 

اپنے ارد گرد لوگوں سے بات کرنے کو دل نہ چاہنا۔

← 

غلط کاموں میں پڑنا اور خود کو ان کاموں میں دبا ہوا محسوس کرنا۔

← 

اپنے عزیزوں سے نا ملنا۔

← 

 نیند کا نہ آنا۔

manshiyat alcohol ka ilaj

 

غلط چیزوں کا استعمال کرنا جیسا کہ منشیات وغیرہ۔

 

ضرورت سے زیادہ غصہ۔

 

غلط خیالات کا آنا جیسا کہ خودکشی وغیرہ۔

 

نفسیاتی مریض کا علاج | ذہنی  مریض کا علاج | ڈپریشن کا علاج | سائکو مریض کا علاج

اگر آپ کی ذہنی صحت کا علاج ہورہا ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈاکٹر سے دوائی کے بارے میں مشورہ لیتے رہیں اور اس دوائی کے دوران کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ دوائیوں کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کیا جائے اور اگر آپ ایسا کر رہے ہیں تو اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ موسمی وابا کے دنوں میں بھی اسے ممکن بنائیں ۔

ایسے لوگوں سے رابطے میں رہیں جو آپ کا خیال رکھتے ہیں اور جو آپ کی اس بیماری کے بارے میں جانتے ہیں۔

Depression symptoms in urdu

 

اگر آپ کو الکحل یا منشیات کے استعمال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آگاہ رہیں کہ آپ کے اندر خوف ، اضطراب اور تنہائی کے بڑھتے ہوئے جذبات پیدا ہونے کا ڈر پیدا ہو سکتا ہے۔ ایسے لوگوں سے رابطے میں رہیں جو آپ کو ان تمام مسائل سے باہر نکال سکیں اور آپ کا خیال بھی رکھ سکتے ہوں تاکہ آپ کسی بھی بری عادات سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں۔

اگر آپ کو برے کھیلوں جیسا کہ جوا وغیرہ کی عادت ہے تو اس دوران اپنی تھراپی کو جاری رکھیں اور  اس کے بارے میں اپنے معالج کو بھی بتائیں تاکہ وہ آپ کو ان عادات سے بچانے میں مدد کر سکیں۔

تجاویز

اگر آپ کو ذہنی بیماری کی کوئی علامت یا علامات ہیں تواپنے ذہنی صحت کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ زیادہ تر ذہنی بیماریاں خود سے ہی بہتر نہیں ہوتی ہیں بلکہ اگر ان کا علاج نہ کیا جاۓ تو وقت کے ساتھ ساتھ مزید ذہنی بیماریاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں اور سنگین پریشانیوں کا سبب بن سکتی ہیں ۔

روک تھام

ذہنی بیماری سے بچنے کا کوئی خاطر خواہ طریقہ نہیں ہے ۔ تاہم ، اگر آپ کو ذہنی بیماری ہے تو اپنی خود اعتمادی کو کم کرنے کی بجائے اپنی پریشانیوں پر قابو پائیں ۔ ذہنی دباؤ کو کم کریں اور ذہنی صحت پر توجہ دیں۔ ان اقدامات کے کرنے سے آپ علامات کو کم کر سکتے ہیں۔

zehni sehat banane ka tarika

  

اپنا خوب خیال رکھنا، اچھی نیند لینا، اپنی خوراک کا خیال رکھنا اور باقاعدگی سے جسمانی قوت کو بڑھانے والی سرگرمیاں کرنا جیسا کہ ورزش وغیرہ ذہنی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔