Blood Pressure Ki Wajah, Nuksan, Alamat Aur Ilaj
فشار خون/بلڈ پریشر - Low blood pressure ka Ilaj - high blood pressure ka Ilaj - bp ki alamat - bp high ya low ho to kya karna chahiye

بلڈ پریشر، اس کی وجوہات، نقصانات، علامات اور علاج کے حوالے سے معلومات
بلڈ پریشر (فشارِ خون) کیا ہے؟
دل کی دھڑکن سے بدن میں خون گردِش کرتا ہے۔ اس گردِش کے دوران بدن کی رگوں پر دل کے سکڑنے اور پھیلنے سے پڑنے والے دباؤ کو بلڈ پریشر کہتے ہیں۔ عموماً بلڈ پریشر کو مرکری ملی میٹر کے آلے سے ماپا جاتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر (بلند فشارِ خون)
اگر دل کا حالتِ سکون کے دوران ریکارڈ شدہ دباؤ 90 یا اس سے تجاوز کر جائے یا سکڑاؤ کے دوران ریکارڈ شدہ دباؤ 140 یا اس سے تجاوز کر جائے تو اس کیفیت کو ہائی بلڈ پریشر کہا جائے گا۔
لو بلڈ پریشر (کم فشارِ خون)
اگر دل کا حالتِ سکون کے دوران ریکارڈ شدہ دباؤ 60 سے کم ہو جائے یا سکڑاؤ کے دوران ریکارڈ شدہ دباؤ 90 سے کم ہو تو اس کیفیت کو لو بلڈ پریشر کہا جائے گا۔
بلڈ پریشر کی وجوہات کیا ہیں؟
ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات
کھانے میں نمک یا چکنائی کا زیادہ استعمال، موٹاپا، پریشانی، سگریٹ نوشی، جسمانی سرگرمی کا فقدان، اور ہارمونز یا گردے کے مسائل۔
لو بلڈ پریشر کی وجوہات
کمزوری، خون کی کمی، پانی کی کمی، ذہنی دباؤ، اور خوراک میں غذائیت کی کمی۔
بلڈ پریشر کے نقصانات کیا ہیں؟
ہائی بلڈ پریشر کے نقصانات
خون کی شریانوں کا متاثر ہونا، فالج کا خطرہ، نظر متاثر ہو سکتی ہے۔ گردے فیل ہونا اور دل کی بیماریاں مثلاً دل کا دورہ، انجائنا کا حملہ وغیرہ کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
لو بلڈ پریشر کے نقصانات
لو بلڈ پریشر عام طور پر صحت کے لیے مسئلہ نہیں جب تک کہ یہ اتنا لو نہ ہو جائے کہ اس کی علامات بدن میں محسوس ہونے لگیں۔ لو بلڈ پریشر خطرناک نہیں ہے لیکن ممکن ہے کہ آپ بے ہوش ہو کے گر جائیں اور کوئی چوٹ لگ جائے۔
بلڈ پریشر کی علامات کیا ہیں؟
ہائی بلڈ پریشر کی علامات
سر درد، چکر آنا، دم گھٹنا، ناک سے خون آنا، سینے میں درد، پیشاب میں خون آنا، اور بدن کو جھٹکے لگنا۔
ہائی بلڈ پریشر کی علامات بدن میں جلد محسوس نہیں ہوتیں. یہ آہستہ آہستہ دل، دماغ کی شریانوں اور گردوں کو متاثر کرتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے۔
لو بلڈ پریشر کی علامات
تھکاوٹ، آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا، چکر، متلی، ٹھنڈے پسینے آنا، بے ہوشی، اور بصارت کا دھندلا جانا۔
ہائی بلڈ پریشر کی بیماری لو بلڈ پریشر کی نسبت زیادہ عام اور خطرناک ہے۔
بلڈ پریشر کا علاج کیا ہے؟
ہائی بلڈ پریشر کا علاج
روزانہ چہل قدمی اور ورزش، پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں، وزن کم کریں، کھٹے پھل مثلاً انگور، مالٹے اور لیموں کا زیادہ استعمال کریں کیونکہ یہ بلڈ پریشر کم کرنے میں کافی حد تک مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
لو بلڈ پریشر کا علاج
پانی زیادہ پئیں، پانی میں نمک ڈال کر لیں، کیفین یا ٹماٹر کا جوس پئیں۔