Dahi Ke Fayde - Dahi (Yogurt) Se Bimari ka Ilaj

دہی کے حیرت انگیزفوائد - Maide ki garmi ka ilaj - bhook barhane ke leay dahi ka istamal or Bawaseer ka ilaj - Dahi ki taseer

Dahi Ke Fayde - Dahi (Yogurt) Se Bimari ka Ilaj

دہی دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذاؤں میں سے ایک ہے۔ دہی ایک سوپر فوڈ اورمتوازن غذا کے طور پر استعمال ہوتا ہے کیونکہ اس میں وہ تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے۔ جسمانی طور پر سمارٹ رہنے کے لئے دہی کو کھانا معمول بنا لینے سے یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دہی میں وٹامنز، پروٹین، کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک موجود ہوتا ہے۔

dahi khane ke fayde

 

دہی کا مزاج

کسی حد تک سرد و تر ہے جتنا ترش اور پتلا ہو گا اسی قدر سردی زائد ہوگی- جب اس سے مکھن علیحدہ کر لیا جاتا ہے تو سر د و خشک ہو جاتا ہے۔ 

دہی کو غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہیے کیونکہ دہی کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔ دہی ہمارے جسمانی نظام کو قوت بخشتا ہے۔ یہاں اس بہترین غذا کے حیرت انگیز فوائد مندرجہ ذیل شامل کیے گئے ہیں جن کو جان کر آپ اسے فورا اپنی غذائی عادات میں شامل کرلیں گے۔

 

yogurt advantages in Urdu

دہی کے حیرت انگیزفوائد

:1

دہی بدن میں پیا س کو اور گرمی کو تسکین دیتا ہے۔

:2

کھانے کو جلد ہضم کر دیتا ہے۔

:3

اس کو سر پر ملنے سے دماغ میں تری آتی ہے۔

:4

سکون کیلیے گہری نیند میسر کرتا ہے۔

:5

روغن بادام اور روغن کدو کی طرح سر پر ملنے سے وہی تاثیر لاتا ہے۔

:6

چہرے کی خشکی، سیاہی اور چھائیاں دور کرتا ہے۔

:7

اس میں چھا چھ سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے کیونکہ اس میں چکنائی زیادہ ہے۔

:8

خونی دستوں کو روکتا ہے۔

:9

معدے کی گرمی اور سوزش کو دور کرتا ہے۔

:10

پیٹ میں جلن ہو یا بھوک نہ لگتی ہو تو اس کے کھانے سے آرام ملتا ہے۔

:11

اس کو لگاتار کھانے سے بواسیر کا خون بند ہو جاتا ہے۔

:12

اس میں پانی ملا کر کلیاں کرنے سے زبان کی سوزش دور ہوجاتی ہے۔

:13

دہی آنکھ کان اور گلے کو قوت دیتا ہے۔