Garmi Main Jild Ki Hifazat K Liay Zaroori Iqdamat
نم آلود گرمی - Garmi dano ka ilaj - Heat stroke se bachne ka tarika - Jild ke mausam ka hal - Sunburn ka ilaj

گرم مرطوب آب و ہوا اور جلد کے بڑ ھتے ہوئے مسائل
مرطوب آب و ہوا میں جلد کی صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دیں تاکہ اس پر سے چکناہٹ اور گرد و غبار کو زائل کرنا ممکن ہو سکے بالخصوص ایسی صورت میں جب آپ کی جلد چکنی اور مسائل کی حامل ہو۔
گرم مرطوب موسم کے بد اثرات زائل کرنے کا لائحہ عمل
:1
ملٹی اسکن کئرکٹ اپنے پاس رکھیں جس میں پو نچھنے والے کلینزر اور ٹونر شامل ہوں تاکہ جب ضرورت محسوس ہو تو فوری طور پر صفائی کا عمل سرانجام دیں- صبح دوپہراوررات کو یہ عمل دہرائیں اور تولئے کی بجائے ٹشو پیپر استعمال کریں۔
:2
جہاں ضرورت در پیش ہوموئسچرائزراستعمال کریں۔ گرمی کے موسم میں بھاری کریمیں استعمال کرنے کی بجائے ہلکےاور چکناہٹ سے پاک اقسام کے موئسچرائزر استعمال کریں۔
:3
اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور آپ میک اپ کو زیادہ ٹائم تک تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں تو پانی پر بنیاد کرتی ہوئی فاؤنڈیشن اپنائیں۔
:4
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گرم موسم میں جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور سرد موسم کی نسبت زیادہ آلودگی جذب کر لیتے ہیں لہذا دھوپ میں جانے سے پرہیز کریں اور اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے تھوڑے تھوڑے وقفے بعد دھوتے رہیں نیز گلاب کا عرق، ملتانی مٹی کا ماسک اور ایلوویرا جیل کا بکثرت استعمال کریں۔
سورج کی وجہ سے اٹھ کھڑے ہونے والے مسائل اور ان کا حل
:1
دھوپ کیوجہ سے جلد پر جلنے کے نشان آجانا۔
سخت گرمی میں اکثر دھوپ کی وجہ سے جلد پر جلنے کے نشان ( سن برن) آ جاتےہیں جو جلد پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں لہذا اس سے بچنا چاہیے اگر آپ اس مسئلے کا شکار ہو چکے ہیں تو آپ اپنی جلد کو ٹھنڈک پہنچائیں- کیلامائن لوشن اور دہی جلد کے متاثرہ حصے پر لگائیںٓ- ایلوویرا بھی اس مسئلے میں سکون پہنچانے کا باعث ثابت ہوتا ہےٓ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے ہوں گے - دھوپ میں جانے سے گریز کریں جب تک جلد کی سرخی زائل نہ ہو جائے۔ اگر آپ کی جلد زیادہ حد تک متاثر ہوئی ہو اور یہ سب کرکے بھی آرام نہ آتا ہو تب آپ کو طبی مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔
:2
پریکلی ہیٹ یا گرمی دانوں کا پیدا ہو جانا۔
یہ گرمی دانے ہوتے ہیں جو عام طور پر سینے، پشت اور بازوئوں وغیرہ پر نمودار ہوتے ہیں۔ آپ ان سے بچاؤ کے اقدامات سرانجام دے سکتے ہیں- سورج کی انتہائی تپش سے بچیں بالخصوص صبح 11 بجے سے دوپہر تین بجےتک- ٹھنڈے پانی سے نہائیں اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔ اگر آپ گرمی دانوں کا شکار ہو چکے ہو ں تو آپ کو ٹھنڈی جگہ پر اپنے قیام کو ممکن بنانا چاہیے- کیلامائن لوشن لگائیں یا ٹالکم پاؤڈر لگائیں (مارکیٹ میں بہت سے پریکلی ہیٹ پاؤڈردستیاب ہیں)
:3
ہیٹ اسٹروک کا حملہ۔
ہیٹ سٹروک انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے- یہ مہلک بھی ثابت ہو سکتا ہے اور جان لیو ا ثابت ہونے میں بھی کوئی شک نہیں۔ لہذا اگر آپ اس مرض کا شکار ہوجائیں تو فوری طور پر ہسپتال جائیں۔
علامات
آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے لیکن آپ کو پسینہ نہیں آتا۔
آپ کے سر میں شدید درد ہوتا ہے۔
رنگ زرد پڑ جاتا ہے۔
بہت خشک جلد کا محسوس ہونا۔