Kalwanji (Kalonji) ke Fayde | Istemal Ka Tarika

کلونجی ہر مرض کی دوا - کھانے کا صحیح طریقہ - kalwanji for hair and skin - kalwanji ki taseer - benefits (Kalonji ke Fawaid) - Istemal karne ka tarika

Kalwanji (Kalonji) ke Fayde | Istemal Ka Tarika

اسلامی ادب میں کلونجی کو شفا یابی کی سب سے بڑی شکل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسے تبوی النبوی (پیغمبرانہ طب) میں بہت ذیادہ استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے اورحدیث نبویﷺ کا مفہوم ھے کہ کلونجی میں سوائے موت کے ہر مرض کی دوا ہے۔ 

معلومات

کلونجی کا بیج ایک نگیلا سٹیوا نامی پودے سے اخذ کیا جاتا ہے جس کی لمبائی تقریباً 20 سے 30 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ اس پودے كے پھولوں کا رنگ زیادہ تر پیلا ، سفید ، گلابی ،اور ہلکا نیلا ہوتا ہے۔ کلونجی کا استعمال پوری دنیا میں وسیع پیمانے پہ کیا جاتا ہے۔  کلونجی طب کی دنیا میں بہت مشہور ہے۔اس کے بیج اور تیل کا استعمال مختلف علاجوں میں ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔  نگیلا سٹیوا دنیا کے سامنے ایک معجزاتی جڑی بوٹی کے طور پر ابھر رہی ہے۔  اس کی ایک وجھہ یہ بھی سامنے آئی ہے کہ کلونجی کا استمال ایک تاریخی اور مذھبی پس منظر کے لحاظ سے بہت مانوس ہوتا چلا جا رہا ہے۔ دواسازی کی بنیاد پر مختلف تجربوں نے  کلونجی کی صلاحیت کے وسیع میدان کو ظاہر کیا ہے۔ کلونجی عام طور پر ایک سیاہ بیج کے طور پر جانا جاتا ہے جس کی کاشت دنیا کے بہت سے ممالک جیسے  ترکی، پاکستان، سعودی عرب، جنوبی یورپ، مشرق وسطیٰ بحیرہ روم، بھارت اور شام میں ہوتی ہے۔

kalonji-nigella-sativa-fennel-flower-benefits in urdu

کلونجی ہندوستان کے روایتی نظام طب میں ایک اہم دوا ہے ۔ بے شمار فوائد کے پیش نظرکلونجی کا بیج اینٹی ڈائیبیٹک ، اینٹی کینسر ، اور اینٹی آکسیڈینٹ کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ خصوصیات کی بنیاد پر مختلف بیماریوں جیسے برونکائٹس ، دمہ ، اسہال ، گٹھیا اور جلد کے امراض کے علاج میں کلونجی کا استعمال بڑے پیمانے پہ ہونے کو نظر آتا ہے۔ یہ جگر کے مسائل ، ہاضمہ ، بھوک بڑھانے والا اورماؤں میں دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بے مثال سمجھا جاتا ہے۔ کلونجی کی معجزانہ طاقت اور شفا یابی کی وجہ سے اسکو اعلی درجے کی شواہد پر مبنی ہربل ادویات میں جگہ ملی ہے۔

 

کلونجی کی تاثیر/ مزاج

کلونجی کا مزاج گرم خشک ہے۔

 

فوائد اور استعمالات


کلونجی معدہ کو طاقت دیتی ہے۔

گردے اور مثانے کی پتھری میں فائدہ مند ہے۔

پیٹ کا اپھارہ دور کرتی ہے۔

بال خورہ اور برض کے داغ دور کرنے کے لیے کلونجی کو سرکہ میں ملا کر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

← 

بادی، بلغم اور کمر درد دور کرنے کے لیے کلونجی، میتھی اور اجوائن کے سات بیج سب ہم وزن کر لیں اور پیس لیں۔ 7 دن تک روزانہ صبح کے وقت پھانک کر ہلکا گرم پانی پی لینے سے آفاقہ ہو گا۔

:یرقان کے بعد جو آنکھوں میں زردی رہ جاتی ہے اس کو کلونجی سے دور کیا جا سکتا ہے- ترکیب

 کلونجی کے سات دانے دودھ میں ملا کر پیس لیں- اسے قطروں کی صورت میں ناک میں ڈالنے سے آنکھوں کی زردی ختم ہوجاتی ہے۔

بعض علماء نے لکھا ہے کہ کلونجی بلغم اور بخار کو دور کرتی ہے اور اگر اس کی پوٹلی بنا کر زکام والے کے گلے میں ڈال دیں تو زکام جاتا رہتا ہے۔

کلونجی معدے کی رطوبت کو بھی خشک کرتی ہے۔

black-cumin-seeds-information-pakistan

← 

زیتون کے تیل کے ساتھ کلونجی کو استعمال کرنے سے رنگت سرخ ہوتی ہے۔

سرکہ کے ساتھ کلونجی کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

سکنجبین کے ساتھ کھانےسے بلغمی بخار جاتا رہتا ہے۔

شہد کے ساتھ کھانے سے گردہ کی پتھری نکلتی ہے۔

اس کو جلا کر کھایا جائے تو بواسیر کے لیے بہت مفید ہے۔

اگر سر کے بال بھورے ہو کر جھڑنے لگیں تو مہندی کے پانی میں کلونجی کا پاؤڈر ملا کر لگانے سے بال مضبوط ہو جاتے ہیں۔

میتھی دانہ اور کلونجی کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح پیس کر سر پر لگانے سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں اور گھنے ہوتے ہیں۔

اگر خشکی کی وجہ سے بدن سے پیڑ یا ں سی اترتی ہوں تو اس کا کھانا بہت مفید ہے۔

بدن پر تل ہو جائیں تو اس کے لگانے سے جلد صاف ہوجاتی ہے۔

سانس پھولنے کی بیماری کو رفع کرنے کیلیے بہت مفید ہے۔

اس کی کلیاں کرنے سے دانتوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔

 گھر میں کلونجی کی دھونی دینے سے مچھر کھٹمل غائب ہو جاتے ہیں۔

کلونجی چہرے کی چھائیاں اور داغ دھبے ختم کرتی ہے۔

جسم کو خوبصورت اور سمارٹ رکھتی ہے۔

kalonji-for-hair-and-skin-treatment

← 

جوڑوں کے درد اور اعصابی کمزوری میں مفید ہے۔

دمہ اور خشک کھانسی کے لیےجادوئی اثر رکھتی ہے۔

خون کی کمی اور ضعف جگر کے لئے مفید ہے۔

پیٹ درد اور قبض کے لیے مفید ہے۔

شوگر کو صرف ایک ماہ میں ختم کرتی ہے۔

بلڈ پریشر کا مانا ہوا علاج ہے۔

کیلشیم کی کمی کو پورا کرتی ہے۔

kalwanji-ke-fawaid

دل کو طاقت بخشتی ہے۔

کلونجی نظر کی کمزوری اور دھندلا پن دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ہر قسم کی خارش کے لیے مفید ہے۔

چھوٹے قد کو بڑھانے میں معاون ہے۔

ہیپاٹائٹس کے مکمل خاتمہ کیلئے کامیاب ہے۔

دانتوں کے تمام امراض سے نجات کے لئے فائدہ بخش ہے۔

ہر قسم کے کینسر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے اکسیر ہے۔

black-cumin-nigella-sativa-kalonji-seeds-importance-for-health-in-urdu

 

غرض یہ کہ آپ کلونجی کو کسی بھی مرض کے لئے مسلسل استعمال کریں گے تو شفا یاب ہوں گے۔ لہذا آپ کو چاہیے کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں کلونجی کا استعمال کرتے رہیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔