Nimbu Ke Fawaid (Benefits) - Lemon Ki Taseer, Khasosiyaat
لیموں کے فائدے - lemon ke fayde - lemon pani benifits - lemon ki taseer - lemon advantages for skin - nimbu se wazan kam karne ka tarika

لیموں - موسم گرما کا ایک خاص تخفہ
لیموں ایک مشہور پھل ہے - گرمی کے ایام میں بصورت شربت اور سکنجبین استعمال میں آتا ہے- کئی ادویاتی ادارے اس کا شربت تیارکر کے تجارت کرتےہوئے منافع حاصل کرتے ہیں- علاوہ ازیں اس سےا چاراور تیزاب بھی تیارہوتا ہے اور اول الذکر تو بالعموم گھروں میں سالن کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔
مزاج/ تاثیر
لیموں طبعیت اور مزاج کے لحاظ سے خشک اور سرد ہوتا ہے اور بعض اطباء کے ہاں سرد تر ہے۔
لیموں کی خصوصیات
لیموں وٹامن سی کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ جب کہ وٹا من اے، کیلشیم اورمیگنیشیم اس میں معمولی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ لیموں شیریں، ترش اور چاشنی دار ہوتا ہے۔ سب سے بہتر لیموں وہ ہوتا ہے جس کا رس پتلا اور چھلکا باریک ہو۔ لیموں کئ قسم کا ہوتا ہے- جیسے چھوٹا اور بڑا۔ اس کے کھانے سے بدن سے خوشبو آنے لگتی ہے۔ یہ معد ے کو طاقت دیتا ہے اور اس کی رطوبت کو خشک کرتا ہے۔ قوت ہاضمہ کو بڑھاتا ہے۔ غلیظ غذاؤں کو ہضم کرتا ہے۔ کیڑے مکوڑوں کے زہر کا دافع ہوتا ہے۔ لیموں پانی پینے سے جسم تروتازہ اورتوانائی سے بھرپور ہو جاتا ہے۔ لیموں ذہنی دباؤ اور بے چینی کو ختم کرتا ہے۔ دانتوں کو سفید اور چمکداربناتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ دمہ کے مریضوں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ کینسر کے سیلز کو ختم کرتا ہے- جگر کو توانا رکھتا ہے۔ لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو جلد کو ہموار لچکدار اور سرخی مائل بناتےہیں ۔
لیموں سے تیار شدہ شربت صفراوی بخار کے لیے بہت مفید ہے۔ منہ کے چھالوں کو مٹاتا خون کے جوش کو بجھاتا ہے- اگر اسے پودینہ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے اور گرم حفقان کو دفع کرتا ہے۔
لیموں کے چند نسخہ جات
.1
لیموں کے رس اور شہد کو برابر مقدار میں لے کر اگر جلد پر لگایا جائے تو جلد میں ایک خوبصورت نکھار پیدا ہوتا ہے اور جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔
.2
بخار، نزلہ اور زکام میں لیموں کے رس کو جوش دے کر اس میں شہد کا اضافہ کرکے استعمال کروایا جائے تو بہت جلد آرام اور سکون مل جاتا ہے۔
.3
چہرے کے داغ دھبے وغیرہ کو دور کرنے کے لئے لیموں کا رس چہرے پر مل لیا جائے یا لیمن آئل لگایا جائے۔
.4
بالوں کے گرنے کی صورت میں سرسوں کے تیل میں لیموں کے رس کے چند قطرے ملا کر لگایا جائے تو اس سے بالوں میں چمک پیدا ہوگی اور بالآخر بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
.5
وزن کم کرنے کے لیے ایک کپ گرم پانی میں ایک لیموں کا رس نہار منہ پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔
.6
روزانہ ایک کپ سبز پتی کے قہوہ میں آدھے لیموں کا رس ملا کر پینے سے قوت مدافعت زیادہ ہوگی جو آپ کو بیماریوں سے لڑنے میں مدد دے گی۔